فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر سلیم راناکا دورہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:20

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر سلیم رانا نے مجسٹریٹ دفعہ30 محمد فاروق اعظم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا۔ فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ جیل میں موجود تمام بیرکس خصوصاًخواتین وارڈ، نو عمر وارڈ،ہسپتال اور کچن کا بھی تفصیلی معائنہ کیااوروہاں پر قیدیوں کو دی جانے والی تمام سہولیات بمعہ طبی سہولیات کابھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل حکام کی موجودگی میں وہاں پر موجود قیدیوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لئے منا سب اقدامات کے احکامات صاد ر فرمائے۔ فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی نوعیت کے مقدمہ میں ملو ث 02ملز مان کو ذاتی مچلکہ جا ت پر رہا کرنے کا بھی حکم صادر فرمایا۔فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کو دی جانے والی طبی سہولیات ،کھانے کے انتظامات اور جیل کی صفائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کو مزید بہتر ی کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں