شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

پیر 29 اپریل 2024 20:20

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں روٹی اور نان کے نئے نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے، گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے 70مقامات پر انسپکشن کی گئی خلاف ورزی کے مرتکب 14افرادپر 55ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسپشل برانچ کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں ،روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت کی تفصیلی چیکنگ کی گئی، روٹی کا وزن 100 گرام اور نان کا وزن 120 گرام پر عمل درآمد کروایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد وصولی اور وزن میں کمی رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سختی سے روٹی اور نان کے ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے، کسی فرد لو حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین نے کہا کہ تندور مالکان روٹی و نان کی ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں