ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

بدھ 22 مئی 2024 19:23

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر گجرات سیدحسن رضا کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں سپیشل برانچ،اربن یونٹ کی نشان دہی پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کی کاجائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر گجرات نے پرائس مجسٹریٹس کو مصنوعی اورخودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیےزیروٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد اور مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنانےکی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نےکہاکہ پرائس کنٹرول میکانزم کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیادپرکی جارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نےکہاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہےلہذااسسٹنٹ کمشنرزاپنی اپنی تحصیلوں میں اشیاء کی قیمتوں، طلب ورسد کی کڑی نگرانی کریں اورناجائز منافع خوری،گرانفروشی میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نےپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوہدایت کی کہ وہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دکانوں اور کاروباری مراکز میں جاکر باقاعدگی سے انسپیکشن کریں اور مقرر کیے گئے نرخ کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت جاری کی کہ نرخ نامے نمایاں جگہ پر بروقت آویزاں کرائے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں