آرٹس کونسل کے زیر اہتمام موسیقی کے مقابلے یکم جون سے ہوں گے،ڈپٹی کمشنرگجرات

منگل 23 اپریل 2024 22:37

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ گجرات اور آرٹس کونسل گوجرنوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام گجرات میں موسیقی کے مقابلے یکم جون سےہوں گے، سرکاری و پرائیویٹ سکولز و کالجز کے طلبا و طالبات مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں آرٹس کونسل گوجرنوالہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر گوجرنوالہ آرٹس کونسل غلام عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمشہ گیلانی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز طلبا و طالبات میں چھپے ہوئے ہنر کو پہچاننے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ضلعی سطح پر اول دوئم سوئم آنے والے طلبا و طالبات کو نقد انعامات دئے جائیں گے، مقابلے گورنمنٹ ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر کامیاب طلبہ و طالبات ڈویژن اور صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں شرکت کریں گے، مقابلے میں حصہ لینے کے خواہش مند طلبہ آرٹ کونسل کی ویب سائٹ یا آرٹس کونسل گوجرنوالہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں