گوادر، ایک صحت مند معاشرے کے لیئے نصابیء سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے،عبدالحکیم بلوچ

پیر 14 جنوری 2019 23:47

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) پسنی میں اسکول کی گولڈن ویک کے پروگرام سے چیئرمین میونسپل کمیٹی پسنی عبدالحکیم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک صحت مند معاشرے کے لیئے نصابیء سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے کیونکہ صحت مند معاشرے کے لیئے دماغ کا ہونا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ سماجی برائیوں سے بچنے کے لیئے معاشرے میں اسپورٹس کو فروغ انتہائی ضروری ہے تعلیمی یافتہ قوموں کی ترقی کا دارومدار تعلیم پر منحصر ہے گورنمنٹ ہائی اسکول شپانکوبازار پسنی میں جاری گولڈن ویک اختتام پزیر ہوگیا گولڈن ویک اختتام پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیاگیا اختتامی تقریب کے مہمان خاص میونسپلکمیٹی پسنی کے چیئرمین عبدالحکیم بلوچ تھے گولڈن ویک کے اختتامی تقریب سے وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی پسنی خدابخش سعید ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اخلاق احمد ،سابق ڈپٹی ڈی ڈی اوماسٹر اکبرمرزا،نالج ان انگلش لینگوئج کے ڈائریکٹر راشدحیدر ،رائٹر اور مصنف ظریف بلوچ ،سابق یوسی ناظم عزیزپیر بخش ،پیرامیڈیکل اسٹاف کے یوسف میار ،جی ٹی اے کے حنیف داداور ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول شپانکوبازار نصیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے انہوں نے کہاکہ اسپورٹس نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھتا ہے اور کسی بھی قوم کی تعمیر اور ترقی میں نوجوان نسل کا اہم کردارہوتا ہے ڈپٹیڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسراخلاق احمد نے تقریب سے طلبا ء کومخاطف کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کو اس ملک کی ترقی میں بھرپور کرداراداکرنا چاہیے کیونکہ آج ہم جس مقام پر ہیں کل آپ لوگ یہاں ہونگے انکا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ترقی کے لیئے خود کام کرنا ہوگااور نئی نسل کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرکے ہمیں ایک پڑھے لکھے معاشرے کے خواب کو پورا کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں