ض*غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے حکومت بلوچستان نے وفاق سے مدد طلب کرلی

اتوار 14 اپریل 2024 21:45

7گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے حکومت بلوچستان نے وفاق سے مدد طلب کرلی،وفاقی حکومت میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے اختیار سونپ دے،حکومت بلوچستان کی اپیل،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سیکرٹری فشریز نے غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام اور اُنکے دائرہ کار کو ختم کرنے کے لیے پرپوزل پیش کردی اس سلسلے میں حکومت بلوچستان کی جانب سے وزارت دفاع اسلام آباد کو ایک سرکاری مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں وفاقی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ بلوچستان کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی(ایم ایس ای) کی خدمات حاصل کی جائیں اور ایم ایس اے محکمہ فشریز بلوچستان کے ساتھ مل کر غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کرئے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری فشریز بلوچستان نے پرپوزل پیش کی تھی جس پر ہوم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا مراسلہ میں وفاقی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت 30 جون تک ایم ایس اے کو غیرقانونی ٹرالنگ کو روکھنے کے اختیارات سونپ دے تاکہ بلوچستان کے سمندر سے غیرقانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔

دوسری جانب بتایا گیا کہ محکمہ فشریز بلوچستان غیرقانونی ٹرالنگ کے دائرہ کار کو ختم کرانے کے لیے اپنے محدود وسائل کی بنیاد پر پٹرولنگ کررہی ہے جس سے غیرقانونی ٹرالنگ میں نمایاں کمی آرہی ہے اور اس کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ حکومت نے ایم ایس اے کے ساتھ مل کر غیرقانونی ٹرالنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پلان بنالیا ہے جس سے بلوچستان کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں