گوادر اور پسنی میں سات گھنٹے سے زائد بارش نے نظام زندگی مفلوج

پسنی میں ماہی گیروں کے 100 سو سے زائد کشتیاں سمندر برد ہوگئیں،ماہی گیروں کو کروڑوں روپے کے نقصان

جمعرات 18 اپریل 2024 22:35

rگوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) گوادر اور پسنی میں سات گھنٹے سے زائد بارش نے نظام زندگی مفلوج بنادی،پسنی میں ماہی گیروں کے 100 سو سے زائد کشتیاں سمندر برد ہوگئیں،ماہی گیروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا، ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ماہی گیروں کے ساتھ مل کر کشتیاں نکالیں،وزیراعلی بلوچستان ماہی گیروں کو فوری امداد فراہم کرئے،ماہی گیروں کو تنہا نہیں چھوڑینگے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو ہونے والی بارش نے گوادر شہر سمیت اورماڑہ اور پسنی میں رہی سہی کسر پوری کردی,سات گھنٹے سے زائد بارش برسی ہے جس سے تمام علاقے زیر آب آگئے،گوادر شہر اورماڑہ اور پسنی میں بارش نے تمام نشیبی علاقے ڈوبے دیے پسنی میں بدھ کی دوپہر 2 بجے بارش شروع ہوئی جو رات ساڑھے دس بجے ختم ہوئی گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے پسنی میں ایک درجن سیزائد رہائشی مکان گرا دیے جبکہ پسنی کے سمندری کٹاؤ نامی علاقے میں ماہی گیروں کے ایک سو سے زائد کشتیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر انجن سمیت سمندر میں ڈوب گئیں جس سے ماہی گیروں کو کروؤوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پسنی پہنچ کر ماہی گیروں کے ساتھ مل کر ڈوبی ہوئی کشتیاں نکالیں اس موقع پر ایم پی اے گوادر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ماہی گیروں کے ساتھ ہوں اور انہی ماہی گیروں کے ووٹ سے منتخب ہوکر اسمبلی پہنچا ہوں انھوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان پسنی کے ماہی گیروں کے نقصان کا ازالہ کرئے اور انھیں ریلیف دے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں