پسنی میں طوفانی بارشیں شہر ڈوب گیا، بلدیہ کے انتظامات ناقص

متاثرین تاحال مدد کے منتظر،کونسلران سراپا احتجاج،مقامی انتظامیہ،چیئرمین بلدیہ و ٹی ایم او پسنی نااہل قرار

منگل 16 اپریل 2024 18:14

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پسنی میں طوفانی بارشیں، شہر ڈوب گیا، بلدیہ کے انتظامات ناقص، متاثرین تاحال مدد کے منتظر،کونسلران سراپا احتجاج،مقامی انتظامیہ،چیئرمین بلدیہ و ٹی ایم او پسنی نااہل قرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں گزشتہ دنوں طوفانی بارشوں کے سبب شہر پانی میں ڈوب گیا جس سے متعدد مکانات و چاردیواریاں مہندم ہوگئی اور متعدد گھرانوں میں پانی داخل ہوگیا،میونسپل کمیٹی پسنی کے پاس جنریٹر و دیگر وسائل نہ ہونے کی وجہ سے شہری شدید پریشانی و مصائب سے دوچار ہیں، شہر کے بیشتر علاقے اور مکانات اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس سے علاقہ مکین زہنی کوفت کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں،ٹی ایم او بلدیہ کی جانب مختلف علاقوں میں شہریوں کو ریلیف فراہم نہ کرنے پر کونسلران نے احتجاج کرکے ٹی ایم او بلدیہ کو نااہل ترین ٹی ایم او قرار دیا۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں