پسنی ،طوفانی بارشوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی کروڑوں روپے کی بے قاعدگی ، مشکوک اخراجات کا پول کھول دیا

منگل 16 اپریل 2024 20:35

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پسنی ،طوفانی بارشوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی کروڈوں روپوں کی بے قاعدگی و مشکوک اخراجات کا پول کھول دیا، کروڈوں لاگت سے بننے ولا سیوریج ناکارہ ،پسنی بازار سمیت شہر پانی میں ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پسنی میں حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے محکمہ لوکل گورنمنٹ و بلدیہ پسنی کی کروڈوں روپوں کی بے قاعدگی و مشکوک اخراجات کا پول کھل دیا، کروڈوں لاگت سے بننے ولا سیوریج ناکارہ ،پسنی بازار سمیت شہر پانی میں ڈوب گیا جس کے سبب مکانات سمیت متعدد دکانوں میں پانی نئے تعمیر شدہ سیوریج لائن سے اخراج نہ ہونے کے سبب داخل ہوگیا جس کے سبب شہریوں سمیت تاجران کو بھی بد ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،شہریوں کے مطابق پسنی میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ و بلدیہ پسنی کی کروڈوں روپوں میں بے قاعدگی و مشکوک اخراجات کا پول کھل دیا جس کے سبب پسنی بازار سمیت متعدد مکانات پانی میں ڈوب گئے،شہریوں کے مطابق کروڈوں لاگت سے بننے ولا سیوریج لائن شہریوں کے لئے مزید زحمت کا باعث ہے جس کی تحقیقات کرکے شہریوں کے مشکلات کا ازالہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں