پسنی ماہیگیروں کا معاشی استحصال عروج پر

پسنی ساحل سمندر پر ٹرالرز مافیا نے ڈھیرہ جمالیارکن صو بائی اسمبلی گوادرکی قراداد کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں

منگل 14 مئی 2024 20:14

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پسنی ،ماہیگیروں کا معاشی استحصال عروج پر،پسنی ساحل سمندر پر ٹرالرز مافیا نے ڈھیرہ جمالیا،رکن صو بائی اسمبلی گوادرکی قراداد کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،محکمہ فشریز غریب ماہیگیروں کا معاشی قتل کرنے والی ٹرالرز کی تدارک میں ناکام ،مقامی ماہیگیروں نے غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف گجہ ٹرالرز کی ویڈیو وائرل کردی ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی ایک دفعہ پھر ٹرالر مافیا کے شکنجے میں ہے،مہلک جالوں سے لیس سندھ کے گجہ ٹرالرز کی بڑی تعداد نے ہسنی میں ڈھیرہ جمالیا،منگل کے روز 12 ناٹیکل میل کی حدود میں ساحل سمندر میں سندھ کے گجہ ٹرالرز بلا خوف و خطر غیرقانونی شکار میں مصروف دکھائی دیئے جن کا مقامی ماہیگیروں نے غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف پاتے ہوئے ٹرالر کی ویڈیو وائرل کردی جبکہ محکمہ فشریز کی گشتی ٹیم کی موقع پر دور دور تک آثار دکھائی نہیں دیئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گزشتہ روز ایم پی اے گوادر نے ماہیگیروں کو درپیش مسائل و انکی معاشی قتل و ٹرلرز کی تدارک کے حوالے اسمبلی میں قرارداد پیش کیا باوجود کہ ٹرالرز پسنی کے حدود میں دیدہ دلیری کے ساتھ سمندری حیات کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔واضع رہے پسنی کے ماہیگیر جن کا واحد ذریعہ معاش ماہیگیری ہے ان کے سمندر کو غیر قانونی ٹرالرز بیدری سے لوٹ کر بانجھ بنارہے ہیں جس کے سبب ماہیگیروں کے ہزاروں خاندانوں کے روزی روٹی کا بند و بست دن بہ دن تنگ ہوتا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت بلوچستان و محکمہ فشریز ان ٹرالرز کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہوکر رہ گئے ہیں۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں