گوادرمیں سانحہ سربندرکے خلاف ریلی ، سربندرمیں روزگارکی تلاش میں پنجاب کے مزدوروں کا قتل انسانیت سوزعمل قرا ر

جمعہ 17 مئی 2024 22:28

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) گوادر میں سانحہ سربندر کے خلاف ریلی، سربندر میں روزگار کی تلاش میں پنجاب کے مزدوروں کا قتل انسانیت سوز عمل ہے ، تمام دہشت گرد تنظیمیں بشمول BLA، BLF، BRA، BSO ،بلوچ یکجہتی کمیٹی عوام میں نفرت پیدا کرتی ہیں، شرکائ و مقررین کا اظہار خیال ۔

(جاری ہے)

سول سوسائٹی اور عوام کی جانب سے مکی مسجد سے پریس کلب گوادًر تک ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکائ نے پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکائ کا کہنا تھا سربندر میں روزگار کی تلاش میں پنجاب کے مزدوروں کا قتل انسانیت سوز عمل ہے ، علاقے کے معززین اور مقامی لوگوں نے تمام دہشت گرد تنظیموں بشمول BLA، BLF، BRA، BSO بلوچ یکجہتی کمیٹی کیخلاف نعرے لگائے جو عوام میں نفرت پیدا کرتی ہیں، گوادر کے لوگوں نے ہمیشہ مہمانوں کی عزت کی ہے اور ان کے تحفظ کو اپنی اولین زمہ داری سمجھا ہے ، دشمن عناصر اور دہشتگرد تنظیمیں بشمول بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ روایات کو پامال کر رہی ہیں، یہ ملک دشمن تنظیمیں گوادر اور بلوچستان کی ترقی کی راہ میں مشکلات پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں