بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں عالمی نمبر ون بن کر ملک وقوم کا سر فخر سے بلند کردیا ،گوادرکرکٹ اکیڈمی

ہفتہ 6 مئی 2023 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2023ء) گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی چیئرمین عبدالحمید رشید، بانی صدر حنیف حسین اوربانی سیکرٹری استاد اصغر حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے انٹرنیشنل میں عالمی نمبر ون بننے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور بابراعظم سمیت پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابراعظم کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں عالمی نمبر ون بن کر ملک وقوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی چیئرمین عبدالحمید رشید، بانی صدر حنیف حسین اوربانی سیکرٹری استاد اصغر حسین نے مشترکہ طور پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل جیت کر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے یہ بہت ہی خوشی کا موقع ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ ،کپتان بابراعظم سمیت پوری ٹیم اور کوچنگ اسٹاف اس اہم موقع پر مبارک باد کے مستحق ہیں،ہمیں پاکستان کرکٹ ٹیم پر فخر ہے اور اس کیلئے نیک تمنائیں ہیں۔

(جاری ہے)

گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی چیئرمین عبدالحمید رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے پچھلے دور میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئی تھی اور اب وہ ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے ہمیںامید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جس طرح کامیابیاں حاصل کررہی ہے اس کاتسلسل وہ ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ میں بھی برقرار رکھے گی اور قوم کو مزید خوشیاں فراہم کرے گی۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں