پنڈی بھٹیاں‘ کاشتکار نے پانچ کلو وزنی مولی اگا کر ریکارڈ قائم کر دیا

منگل 14 فروری 2017 14:54

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) نواحی گائوں باغ کہنہ کے کاشتکار نے پانچ کلو وزنی مولی اگا کر ریکارڈ قائم کر دیا کاشتکار محمد عثمان نے پانچ کلو وزنی مولی جس کی لمبائی 2فٹ اور قطر 16انچ ہے اس کی محنت کا صلہ ہے کاشتکار محمد عث،ان نے میڈیا کو بتایا اگر ہم سبزیوں کی جانب توجہ دیں تو ملک میں سبزیوں کی قلت دور ہو سکتی ہے اور ہمیں بھارت سے پیاز ٹماٹر اور آلو بھی نہیں منگوانے پڑیں گے مگر حکومت کو سبزی پیدا کرنے والے کاشتکاروں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرنے چاہیے 5کلو وزنی مولی کو دیکھنے کے لئے لوگ جوک در جوک آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں