پسماندہ علاقوں کی ترقی فنڈزمہیا کیئے جارہے ہیں تاکہ ان علاقوں کے باسی بھی جدید سہولیات سے فائدہ اٹھاسکیں‘وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 2 مارچ 2010 16:32

جلال پور بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2 مارچ۔ 2010ء) پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے خواطر خواہ فنڈزمہیا کیئے جارہے ہیں تاکہ ان علاقوں کے باسی بھی جدید سہولیات سے فائدہ اٹھاسکیں۔پنجاب حکومت جہالت سے پاک پنجاب کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 107میاں شاہد حسین بھٹی سے ایک ملاقات میں کیا۔اس موقع پر میاں شاہد حسین بھٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کوعلاقہ کی صورتحال بارے بتایااور وزیر اعلیٰ نے موٹروے انٹرچینج پنڈی بھٹیاں کے نزدیک ٹراماسنٹر کے قیام کیلئے 5کروڑروپے کے فنڈ کی منظوری دی۔جس پر ممبر صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کاشکریہ اداکیا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں