اللہ تعالیٰ تجربوں سے سیکھتا ہے، سائرہ افضل تارڑ نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
جلال پور بھٹیاں میں کارنر میٹنگ میں خطاب کے دوران سائرہ افضل تارڑ کے بیان پر شدید رد عمل آیا تھا
سمیرا فقیرحسین پیر 16 جولائی 2018 17:38
سائرہ افضل تارڑ کے اس بیان پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
(جاری ہے)
سوشل میڈیا اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے شدید رد عمل آنے پر سائرہ افضل نے سوشل میڈیا پر ایک وضاحتی پیغام بھی جاری کر دیا۔
اس ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میری جس جُملے کو اور بات کو ہوا دی جا رہی ہے اس سے میرا ہرگز وہ مقصد نہیں تھا۔کئی دفعہ انسان کےمنہ سے کوئی ایسا لفظ نکل جاتا ہے جو کہ اس کا مطلب نہیں ہوتا اور میں اس جُملے کو دوہرانا نہیں چاہتی ، نعوذ بااللہ اس میں میرا کوئی غلط مقصد ہرگز نہیں تھا، میں نے صرف ''سکھانے'' کی بجائے ''سیکھنے'' کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو میں کہنا چاہ رہی تھی وہ یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ تجربوں سے سکھاتا ہے اور انسان تجربوں سے ہی سیکھتا ہے۔ کوئی بھی شخص جس میں ذرا سی بھی عقل اور ایمان ہے اس کو علم ہے کہ میں کیا کہنا چاہ رہی تھی۔ مجھے افسوس ہے کہ میرے اس جُملے کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے اور پی ٹی آئی اور میرے مخالفین اس کو اُچھال رہے ہیں ۔ جب میرے خلاف کوئی اور چیز نہیں ملی تو اس چیز کو ہوا دی جا رہی ہے ۔ سائرہ افضل نے کہا کہ میں قرآن پاک کی طالبعلم ہوں اور اللہ رب العزت کی جو ذات ہے اور جو قدرت اور واحدانیت ہے وہ مجھ سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔ میں اپنے مخالفین اور ان لوگوں کو جو اس طرح کی چیزوں پر کمنٹ کرتے ہیں ، اتنا ہی کہوں گی کہ یہ ایک بڑا حساس معاملہ ہے اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ جو غلط بات میرے منہ سے نکلی میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں اور میں سب کہوں گی کہ خدا کے لیے اس بات کو مت اُچھالیں۔ سائرہ افضل کا سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حافظ آباد، ڈاکٹر نے رقم نہ ملنے پر ڈیلیوری کیلئے آئی خاتون کو مبینہ طور پر گردہ کاٹ کر مار ڈالا
حافظ آباد، ضلع بھر میں گندم کی خریداری کے لئے پاسکو کی جانب سے بنائے گئے خریداری مراکز ٹھس
حافظ آباد میں محکمہ سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی جانب سے فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
اخبارات اور نیوز چینل کو خبروں کی ترسیل میں قصباتی صحافیوں کا بڑا کردار ہے،محمد نصر اللہ خان
ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کی زیر قیادت حافظ آباد پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ..
سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد جلد پاکستان کے دورے پر آرہا ہے ‘ عطا اللہ تارڑ
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
افضل حسین تارڑ کی وفات پر تعزیت کیلئے تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری ، رسم قل (کل )ادا کی جائیگی
بزرگ لیگی رہنما چوہدری افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے
پشاور سے ڈیڈباڈی کو لیے کر پیرمحل جانے والی ایلبولینس موٹروے ایم فور پر الٹ گی
پنڈی بھٹیاں میں ڈیڈباڈی لیجانے والی ایمبولینس ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، حادثہ میں 3 خواتین سمیت 5 افراد ..
حافظ آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
کماد کے کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد کی فصل کو رواں ہفتہ کے دوران نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں، محکمہ زراعت کی ہدایت
-
دنیا بھر میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار10ٹن جبکہ پاکستان میں 4ٹن فی ایکڑ ہے،ٹماٹرکومحفوظ بنا کر 6ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زرا
-
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ، ایکٹ آئین کے خلاف ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
-
بلوچستان کی ترقی پائیدار امن سے جڑی ہے،محسن نقوی
-
موبائل فون سمیں بند کرنے سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 50 ملین روپے نقصان کا خدشہ
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟