مہاجرین کشمیر 1989ہمارے جسم کا حصہ ہیں ،سرکاری ملازمتوں میں مہاجرین کے لیئے مختص کوٹے پر عملدرآمد سمیت تمام مسائل حل کئے جائینگے ،کیمپ کے اندر یا کیمپ کے باہر مقیم مہاجرین کے مسائل اولین ترجیحات میں شامل ہیں ،مہاجر خاندانوں کی آباد کاری کیلئے مزید 400کنال اراضی حاصل کر لی ہے ،جہاں تمام بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے بعد آباد کاری کریں گے تمام مہاجر کیمپوں میں وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیمیں شروع کی جائیں گی

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی مہاجرین 1989کے وفد سے گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 17:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموںو کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مہاجرین کشمیر 1989ہمارے جسم کا حصہ ہیں سرکاری ملازمتوں میں مہاجرین کے لیئے مختص کوٹے پر عملدرآمد سمیت تمام مسائل حل کیئے جائیں گے کیمپ کے اندر یا کیمپ کے باہر مقیم مہاجرین کے مسائل اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔

مہاجر خاندانوں کی آبادکاری کے لییء مزید 400کنال اراضی حاصل کر لی گئی ہے جہاں تمام بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے بعد آبادکاری کریں گے تمام مہاجر کیمپوں میں وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیمیں شروع کی جائیں گی اور مہاجرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان یہاں مہاجرین 1989کے وفد سے گفتگو کر رہے تہے مہاجرین کا وفد چیئرمین ریفیوجی ایکشن کمیٹی گوہر کشمیری ،صدر ریفیوجی ایکشن کمیٹی راجہ عارف ،سرپرست اعلیٰ راجہ اظہار ،ماسٹر یوسف بٹ ،صدر کیمپ فوجدار بٹ ،راجہ بشارت خان ،راجہ امتیاز احمد ،فیصل منصور ،چوہدری مشتاق ،یونس میر ،ظاہر بٹ ،صمد بٹ ،ظہیر خان ،چوہدری اسماعیل ،جعفر بیگ اور دیگر پر مشتمل تھا وزیراعظم آزادکشمیر نے ٹھوٹھہ مہاجر کالونی میں واٹر سپلائی سکیم ،منگ بجری اور مانکپیاں کیمپوں میں فوری طور پر ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا حک دیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر کا کہناتھا کہ مہاجرین ہمارے جسم کا حصہ ہیں جلد ہی آزادکشمیر میںہر مہاجر کیمپ کا دورہ کروں گا اور مہاجرین سے ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل حل کروں گا مہاجرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے مسائل سے آگاہ ہوں لائن آف کنٹرول کے اس پار میرا بہت کچھ ہے میری والدہ سرینگر کی رہنے والی تھیں انہوں نے کہا کہ مانکپیاں مہاجر کیمپ سے ملحقہ خالصہ سرکار کی اراضی قابضین سے واگزار کروا کر اسے بے زمین مہاجرخاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا اس موقع پر مہاجر وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر کی طرف سے مہاجرین کے گزارہ الائونس میں اضافے کا خیر مقدم کیا ۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں