عوام میں شعور بیدار کئے بغیر پاکستان کو کلین گرین نہیں کیا جا سکتا،ر فوٹو جنر نلسٹ ایسوسی ایشن پنڈی بھٹیاں

بدھ 22 جولائی 2020 17:08

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2020ء) عوام میں شعور بیدار کئے بغیر پاکستان کو کلین گرین نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار فوٹو جنر نلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سوہنی دھرتی بعنوان مذ کراہ سے سینیئر فوٹو جنرنلسٹ ریاض احمد شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں عوام کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ابھی تک ملک کو گرین کلین کرنے کے لئے شعور کا فقدان ہے ضرورت اس بات کی ہے عوام میں شعور بیدار کیا جائے اسی صورت میں کلین گرین کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔

سینیئر فوٹو جنرنلسٹ ریاض احمد شاہین نے کہا پاکستان کو کلین بنانے کیلئے ہر گھر ہر پاکستانی کو یہ شعور دیا جائے وہ گندگی گھروں دوکانوں کار خانوں دفاتر سے باہر نہ پھکیں اس کو باسکٹ پلا سٹک بیگ میں رکھیں جو خاکروب آسانی سے لے جائے گلیوں بازاروں میں گند پلاسٹک اور کوئی بھی چیز نہ پھینکیں اس کو زندگی کا معمول بنائیں اسی طرح جو بھی شجر کاری کریں اس کی حفاظت کو بھی معمول بنائیں تو ہی کلین گرین پاکستان کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں