پاکستان مسلم لیگ (ن)حافظ آباد کی جانب سے تنظیم سازی کا عمل

عرفان محمود دھوتھڑ سٹی یوتھ صدر اور چوہدری عثمان آرائیں کو سٹی جنرل سیکریٹری یوتھ وینگ مقرر

بدھ 30 جون 2021 11:29

پاکستان مسلم لیگ (ن)حافظ آباد  کی جانب سے تنظیم سازی کا عمل
حافظ آباد(اسامہ ارشاد-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون۔2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)حافظ آباد  کی جانب سے تنظیم سازی کا عمل۔ عرفان محمود دھوتھڑ  سٹی یوتھ صدر اور  چوہدری عثمان آرائیں کو سٹی جنرل سیکریٹری یوتھ وینگ مقرر کر دیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن سٹی یوتھ جنرل سیکریٹری چوہدری عثمان آرائیں کی جانب سے پی پی 70 کی کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

  جس میں معروف نعت خواں احسان اللہ سنی ، صدر پی پی. 70 راۓ جاوید اقبال کھرل ، حاجی شیخ احسان جنرل سیکریٹری،  شیخ نوید احسان ضلعی رہنما ، محمد زمان بھون پی پی نائب صدر ، مہر حبیب ندیم چدھڑ ضلعی یوتھ جنرل سیکریٹری ، مستنصر چدھڑ پی پی یوتھ صدر ، سجاد ظہور مٹمل، سٹی یوتھ صدر عرفان محمود دھوتھڑ ساجد محمود تھیم سابقہ کونسلر ، ریاض اصغر لون، احد گجر  و دیگر نے شرکت کی عشائیہ میں سیاسی امور پر گفتگو ہوئی اور چوہدری عثمان آرائیں کو سٹی یوتھ کے عہدے کی مبارکباد دی، عشائیے کے موقع پر  چوہدری عثمان آرائیں نے بات چیت کرتے ہوئے کہاں ہم سب کو مل کر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اس مشکل دور سے گزر رہا جہاں غریب کو ایک وقت کا کھانا بہت مشکل سے نصیب ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حافظ آباد کی عوام کو اس حکومت نے جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں