لاک ڈائون اور کورونا سے بچائو کے حوالہ سے جاری کردہ ا یس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ،نوید شہزاد مرز

ایسے افراد جو حکومتی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او حافظ آباد کا اجلاس سے خطاب

بدھ 3 جون 2020 23:18

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا اور ڈی پی او بلال افتخار کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون اور کورونا وائرس سے بچائو کے حوالہ سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ا یس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ،ایسے افراد جو حکومتی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

لاک ڈائون اور کورونا وائرس سے بچائو کے حوالہ سے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کروانا ضلعی انتظامیہ ، پولیس سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں کوئی لاپرواہی یا غفلت نہیں برتی جائیگی جہاں کہیں بھی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ بعض شر پسند عناصر سوشل میڈیا کے زریعے مذہبی منافرت،انتشار اور شر انگیزی کے زریعے ضلع کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں، ایسے افراد کسی رعائت کے مستحق نہیںپولیس اور ضلعی انتظامیہ ایسے شر پسندوں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی گی ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقامی علمائے کرام اور کمیٹی کے دیگر اراکین اجلاس میں شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈائون میں جو نرمی کی گئی ہے عوام اس کا ناجائز فاائدہ اٹھانے کی کوشش میں تمام حفاظتی اقدامات کو بھلا چکے ہیں انکا کہنا تھا کہ ماارکیٹوں ،بازاروں،مساجد سمیت دیگر مقامات پر حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جو نہ صرف حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے لوگوں کی اپنی اور دوسروں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے تمام علمائے کرام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد جو سوشل میڈیا کے شریعے ایک دوسرے میں انتشار پید کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انکے ایسے مذموم مقاصد کو روکنے کے لیے اپنے اپنے فورم پر فوری اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر انتظامیہ کو ایسے شر پسندوں کے خلاف سخت کاروانا عمل میں لانا پڑے گی انہوں نے امن کمیٹی کے اراکیں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کو ہدایت کی کہ کسی بھی جگہ پر منعقد کیے جانے والے پروگراموں کی پیشگی اور باقاعدہ اجازت لینے کے لیے ضلعی انتطامیہ کو کم از کم پانچ یوم قبل درخواست جمع کروائی جائے ،تاخیر اور مقرر وقت کے بعد آنے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائیگا۔

اس موقع پر علمائے کرام اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے ضلع میں امن و امان کے قیام ،لاک ڈائون اور کورونا وائرس سے بچائو کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اس امر کا بھی اظہار کیا کہ اگر کسی نے ضلع کے امن کو خرااب کرنے کی کوشش کی تو اسکاہر سطح پر محاسبہ کیا جائیگا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں