پنڈی بھٹیاں:پولیس کی جانب سے کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع حکمت عملی تیار،

ضلع بھر میں پٹرولنگ اور ناکہ بندی کا مربوط پلان ترتیب دیدیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2021 23:03

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) پولیس کی جانب سے کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع حکمت عملی تیار،ضلع بھر میں پٹرولنگ اور ناکہ بندی کا مربوط پلان ترتیب دیدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آبادسید حسنین حیدرکی ہدایات پرکرائم کنٹرول کرنے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور اس سلسلہ میں شہری اور دیہاتی ایریا میں پٹرولنگ اور ناکہ بندی کا مربوط پلان ترتیب دیدیا گیا جس کے مطابق شہری ایریا میں مختلف اہم پوائنٹس پرناکہ بندی، پولیس گشت، ایلیٹ فورس پٹرولنگ، ٹریفک ڈیوٹی اورکلسٹراسکواڈز رات کے وقت ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

جبکہ تھانہ جات میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس گشت اور ایلیٹ فورس پٹرولنگ کو بڑھا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میںجرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے روزانہ کی بنیاد پرسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن کئے جائیں گے اور اس دوران جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آبادسید حسنین حیدر نے کہا کہ موسم سرما میں شہری اور دیہی ایریا میں دھند کے باعث کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے ناکہ بندی اور گشت کے مربوط نظام سے چوری وڈکیتی جیسے سنگین کرائم میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔ ڈی پی او حافظ آباد سیدحسنین حیدر کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں