پنڈی بھٹیاں میں 60سال قبل کا بجلی کی تاروں ٹرانسفارمر ز انتہائی بدترین بوسیدہ نظام شہریوں کے لیے عذاب بن گیا

منگل 31 مئی 2022 00:07

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2022ء) سٹی پنڈی بھٹیاں میں 60سال قبل کا بجلی کی تاروں ٹرانسفارمر ز انتہائی بدترین بوسیدہ نظام شہریوں کے لیے عذاب بن گیا معمول آندھی بارش کے دوران گھنٹوں بجلی کا معطل رہنا معمول بنا ہوا ہے جبکہ دو فیس ٹرانسفارمر جو کہ ارتھ بھی نہیں کیے گئے بجلی کے وولٹ کا اچانک بڑھنا صارفین کے آلات بجلی جلنے کا سلسلہ اور نقصان سے دوچار ہون بھی اور بجلی کا بار بار ٹریپنگ کی صورت حال برقرار ہے شہریوں کی جانب سے بار بار چیخ و پکار کے باوجود بھی بجلی کے نظام میں بہتری نہیں لائی جاسکی جبکہ شہر میں لگائے جانے ولے ٹرانسفارمر کی اونچائی بھی مقررہ اصولوں سے کم ہے اور ان کے نیچے دوکانداروں نے دوکانیں سجا رکھی ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کاسبب بن سکتا ہے شہر بھر میں بجلی کے لٹکتے تاروں کے گچھے اور ننگی تاریں کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں شکایات کاازاکہ کم سٹاف اور سٹاف کے پاس فنی خرابی دور کرتے وقت بجلی کی تاریں ٹیپ تک نہیں ہوتا جو کہ صارفین کو لانا پڑتا ہے علاوہ ازیں سٹاف کے پاس کام کرتے وقت حفاظتی دستانے اور دیگر سامان بھی نہیں ہوتا ان کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے پنڈی بھٹیاں کی تجارتی ،سماجی تنظیموں اور صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے گیپکو حکام سے ایک بار پھر بوسیدہ نظام میں بہتری لانے کا مطالبہ

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں