پنڈی بھٹیاں ، پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک

جمعہ 8 دسمبر 2023 20:51

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) تھانہ کسو کی کے علاقہ پل کوٹ نانک کے قریب پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق تھانہ کسوکی پولیس کی جانب سے ملزمان عمران اور علی حسن کو ضلع شیخوپورہ سے بعداز برآمدگی واپس لایا جا رہا تھا کہ جب پولیس واپس پل کوٹ نانک کے قریب پہنچی تو گھات لگائے ملزمان کے 7 نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس ملازمان نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔جب کے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے }ملزمان عمران اور علی حسن شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں علاج و معالجہ کے لئے ٹراما سنٹر منتقل کیا جا رہا تھا کہ ملزمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈی پی او حافظ آباد کی جانب سے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل اور ضلع بھر میں ناکہ بندی کروا دی گئی۔

ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان ملزمان عمران اور علی حسن حافظ آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں میں قتل، ڈکیتی، دوران ڈکیتی قتل اور راہزنی کے تین درجن سے زائد مقدمات میں ملوث تھے۔ملزمان نے چند روز قبل تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ میں بھی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ جانبحق ملزمان چند یوم قبل تھانہ کسوکی کے علاقہ چک گجراں کے قریب دوران ڈکیتی پولیس پارٹی کے پہنچنے پر پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے میں بھی ملوث تھے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں