مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر بھارتی اداکار سلمان خان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

اتوار 22 دسمبر 2013 14:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر۔2013ء) مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور نجی بھارتی ٹی وی چینل کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

سلمان خان جو آج کل ریالٹی شو بگ باس کے 7 ویں سیشن کے میزبان ہیں، انھوں نے شو کے دوران مقابلے میں حصہ لینے والوں کو جنت یا دوزخ سے منسوب کر دیا، یاد رہے کہ جنت کی اصطلاح مسلمانوں کیلئے بہت پاکیزہ ہے اور وہ ایسی اصطلاحات آسانی سے برداشت نہیں کر سکتے، عدالت کے حکم پر تھانہ فلک نوما میں بگ باس 7کے پروڈیوسر، چینل کلرز ٹی وی کی انتظامیہ اور میزبان سلمان خان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں