محکمہ اسپورٹس پنجاب کی جانب سے حافظ آباد میں خواتین میں صحت مند سر گرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے پہلالیڈیز جم اور فٹنس کلب قائم

منگل 9 مارچ 2021 20:09

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2021ء) محکمہ اسپورٹس پنجاب کی جانب سے حافظ آباد میں خواتین میں صحت مند سر گرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے پہلالیڈیز جم اور فٹنس کلب قائم کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ آباد میڈم نورش عمران نے لیڈیز جم کا افتتاح کیا۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ماجد حسین،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ساجدہ مشتاق،تحصیل سپورٹس آفیسر ثمینہ رانی سمیت مختلف محکموں کی افسران،ملازمین اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورش عمران کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے حافظ آباد میں بنایا جانے والا لیڈیز جم اور فٹنس کلب کھیلوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا اس لیڈیز جم کے قیام سے خواتین کو اپنی جسمانی فٹنس ،ایکسر سائز اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقعہ مل سکے گا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لیڈیز جم کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر جسمانی فٹنس کے لیے دستیاب جدید مشینری اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کھیلوں کے فروغ کے لیے محکمہ اسپورٹس پنجاب کی جانب سے حافظ آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا اور جدید لیڈیز جم قائم کیا گیا ہے جس میں ویٹ لفٹنگ،ٹریڈ میل،روئینگ مشین،بینچ پریس سمیت دیگر جدید مشینری اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ مقامی خواتین اپنی فٹنس کے لیے اس کلب کی شمولیت اختیار کر کے صحت مند اور مثبت سر گرمیوں کو فروغ دے سکیںانکا کہنا تھا کہ حافظ آباد کے اسپورٹس جمنازیم میں بیڈ منٹن،کراٹے،ٹیبل ٹینس سمیت دیگر ان ڈور کھیلوں کی بھی سہولیات دستیاب ہیں

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں