جمعیت علمائے اسلام کی رکن سازی مہم کے سلسلہ میں صوبائی ناظم انتخاب و معاون ناظم انتخاب کا ہری پور کا دورہ
جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50
(جاری ہے)
اجلاس میں امیر حافظ محمد ریحان، نائب امیر مولانا محمد یعقوب، سینئر رہنما مولانا مولانا عبدالعلیم، رہنما جمعیت و مسؤل وفاق المدارس مولانا قاضی فیوض الرحمان، جنرل سیکرٹری مولانا سید عبدالباسط شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا میر افضل، سینئر رہنما مولانا محمد تاج، امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا فدا محمد، تحصیل امیر مولانا محمد ایوب صدیقی، مولانا عبدالرشید، رکن صوبائی عمومی مولانا عبدالجلیل، ناظم انتخاب ضلع ہری پور مولانا قاضی عبدالباقی، معاون ناظمین مولانا رحمت الله درویش، سیف الله خان اور سیکرٹری اطلاعات و معاون ناظم شاہ فہد ہاشمی کے علاوہ ضلع بھر سے کثیر تعداد میں کارکنان جمیعت نے شرکت کی۔
صوبائی ناظم انتخاب مولانا راشد محمود نے جماعتی نظم، انتخابی نظم اور رکنیت سازی کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور کارکنان سے باہمی پیار اور محبت کے ساتھ نئے و پرانے ساتھیوں کی شفاف رکنیت سازی اور جمیعت کے پیغام کو عام کرنے کہ ہدایات بتائیں لہذا کارکنان لوگوں کے پاس جائیں اور انہیں بتائیں کہ ملک پاکستان میں واحد جمعیت ایک ایسی جماعت ہے کہ جس کے قائدین، عہدیداران، وزارت اعلیٰ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور مرکزی و صوبائی وزارتوں پر فائز رہے مگر ان پر ایک پائی کی کرپشن کا الزام تک نہیں ہے اس لئے اگر عوام پاکستان کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیں تو جمعیت کا قافلہ جوائن کریں، ہم نے ایم ایم اے کے دور میں سادگی کے کلچر کو حقیقی معنوں میں عام کیا، ہمارے کسی رکن صوبائی اسمبلی یا وزیر نے کوئی بیرونی دورہ سرکاری خرچ پر نہیں کیا اور نہ ہی ہم نے گورنمنٹ کے نمائندوں کے اجلاس مہنگے ہوٹلوں میں کئے بلکہ ہم نے ہمیشہ وزیراعلیٰ ہائوسز یا سرکاری دفاتر میں اجلاس کئے اور سادہ خاطر تواضع رکھی تاکہ خزانے پر بوجھ نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزرا ء نے بیمار ہونے کے باوجود سرکاری خزانہ سے علاج کے نام پر لوٹ مار نہیں کی اور اپنی جیب سے علاج کرائے، اسی طرح آج کے دور میں جمعیت کی اہمیت مزید بڑھ گئی اس لئے ان حالات میں اسلامیان پاکستان کو بتانے کی ضرورت ہے کہ احیاء اسلام اور نفاذ اسلام کیلئے شعائر اسلام و تحفظ ختم نبوت و مدارس دینیہ و مساجد کیلئے جمیعت علماء اسلام میں شامل ہونا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اجلاس کے آخر میں جنرل سیکرٹری سید عبدالباسط شاہ کے سوالات پر صوبائی ناظم انتخاب نے ہری پور میں شفاف رکن سازی اور بہترین جماعتی انتخابات کی یقینی دہانی کرائی اور ضلعی ناظم انتخاب مولانا عبدالباقی کو ہدایات کیں کہ دستور کے مطابق دو سال سے یا شاید عرصہ کے اراکین ہی مجلس عمومی کے اہل ہیں لہذا شفاف رکن سازی کے ساتھ ساتھ شفاف مجلس عمومی کو یقینی بنایا جائے۔ مولانا قاضی عبدالباقی نے اس امر کا اعادہ کیا کہ صوبائی قائدین کی ہدایات کے مطابق شفاف ترین رکن سازی و تنظیم سازی کی جائے گی۔ اجلاس کا اختتام امیر ضلع حافظ محمد ریحان کے کلمات صدارت اور مولانا محمد یعقوب کی دعا سے ہوا۔متعلقہ عنوان :
ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تحصیل غازی کے مختلف علاقوں میں پانی بحران شدت اختیار کر گیا،محکمہ کی ناقص کارکردگی
ہری پور، فوم کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
ہری پور،منشیات کے مکروہ دہندہ میں ملوث ملزم کو عدالت نے 05 سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی
محکمہ مال ضلع ہری پور کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ماہانہ اجلاس کا انعقاد
کھیلوں کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ڈی ایس او محمد توصیف
تھانہ کھلابٹ پولیس کی کامیاب کاروائی ،اندھا قتل کیس 30 گھنٹوں کے اندر سراغ لگا لیا،ملوث ملزمان گرفتار
ہری پور،ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس
ہری پور،گراں فروشی اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 6 دکاندارگرفتار
تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
تھانہ خانپور پولیس نے غیر قانونی قیمتی لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
ہری پور،غیر قانونی قیمتی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام
ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور کا ہفتہ وار اردل روم ، افسران اور اہلکاروں کے مسائل سنے
ہری پور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا