موٹروے جیسی سڑک147کروڑکی فنڈنگ سے شروع کررہے ہیں،صوبائی وزیربلدیات اکبرایوب خان کابیڑ،کالنجرروڈکی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 14 نومبر 2020 11:58

موٹروے جیسی سڑک147کروڑکی فنڈنگ سے شروع کررہے ہیں،صوبائی وزیربلدیات اکبرایوب خان کابیڑ،کالنجرروڈکی افتتاحی تقریب سے خطاب
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2020ء) صوبائی وزیربلدیات اکبرایوب خان نے کہاہے کہ کورون وائرس نے امریکہ برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کو ہلاکررکھ دیاوزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قوم نے کورونا وائرس کی جنگ کامیابی سے لڑی،عوام کو کورونا وائرس سے بھی بچاناہے اورروزگاروکاروباری معاملات کوبھی آگے بڑھانا ہے موٹروے جیسی سڑک147کروڑکی فنڈنگ سے شروع کررہے ہیں جس کی تکمیل سے 75کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے گاڑیاں چلیں گی، ان خیالات کااظہارانہوں نے صوابی میرامیں بیڑ،کالنجرروڈکے منصوبے کے افتتاح کے موقع پرکیااس موقع پرراہنماتحریک انصاف یوسف ایوب خان،حبیب خان،خوشحال خان،امجدعلی عباسی،امیرسلطان،محمد شفیق،عاصم پہانبہ اورسابق تحصیل ممبرخان ویزاورمعززین کی بڑی تعدادموجودتھی خان ویز نے اربوں کروڑوں کے پیکج پراہلیان یوسی کالنجرکی طرف سے شکریہ اداکیارہنما تحریک انصاف وسابق صوبائی وزیریوسف ایوب خان نے کہاکہ عوام کے مفادمیں کام کر  نے والوں کوآگے لائیں اورجورکاوٹ ڈالے اسے مستردکریں اربوں،کروڑوں کی سکیموں کی خودنگرانی کریں اورکسی بھی بے قاعدگی کے بارے میں ہمیں آگاہ کریں اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں ہم نے آپکی پسماندگی دورکرنے کاچیلنج قبول کیایوسف خان نے کہا کہ ان علاقوں کے لوگوں نے10لاکھ سے اوپر کی سکیم دیکھی ہی نہیں لیکن اب خطیرفنڈنگ سے ترقی کی جانب رواں دواں ہیں بہت جلدایک نیاتناول آپ کونظرآئے گی۔


ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں