}ہری پور‘لاکھوں کی کرپشن منظر عام ‘بلدیاتی ناظمین سراپا احتجاج

اتوار 21 اپریل 2019 20:00

gہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) پچاس لاکھ کی فنڈنگ سے منعقد کیا جانے والا جشن ہزارہ میں لاکھوں روپے کی کرپشن منظر عام پر ای ڈی لوکل گورنمنٹ نے کرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے بلدیاتی ناظمین سراپا احتجاج جشن ہزارہ میں ریڑھی بانوں سے روزانہ چار سو روپے ٹیکس وصول کیا گیا شہریوں کی عدم دلچسپی کے باعث برح طرح ناکام شہریوں نے نیب اینٹی کرپشن سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں سے فنڈنگ میں خرد برد کی چھان بین کا مطالبہ کر دیا زرائع کے مطابق پچاس لاکھ روپے سے زائد فنڈنگ سے تین روزہ منعقدہ جشن ہزارہ میں مبینہ کرپشن منظر عام پر آگی زرائع نے بتایا ہے کہ میلہ کی حالت زار انسانوں کے قابل نہیں میلے کے نام پر لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی ر میلے میں آنے والے کھلاڑیوں کے لئے کوئی انتظامات موجود نہیں ہزارہ سے تعلق رکھنے والے آنے والے کھلاڑیوں نے بینرز بھی خود بنوائے ر میلے میں لگائی گئی مزدروں کی ریڑھیوں ،تھڑوں سے بھی شام کو ای ڈی لوکل گورنمنٹ کا مخصوص بندہ چار سو روپے دیہاڑی وصول کر رہا ہے کافی انتظامات کی وجہ سے بری طرح ناکام ہو چکا ہے عوامی نمائندے اور میلہ انتظامیہ کھلاڑیوں اور شائقین کیلئیمناسب تفریحی انتظامات نہ کرسکے چھٹی ہونے کے باوجود اہلیان ہری پور کی جانب سے عدم دلچسپی رہی یک سو گیارہواں میلہ جشن ہزارہ جسکو سابق ضلع ناظم راجہ ناصر کیانی کے نام سے منسوب کیا گیا ناقص انتظامات کی وجہ سے بری طرح ناکام ہو گیااس سے قبل ہر سال جشن ہزارہ کے نام پر تقریبا 20لاکھ کے قریب فنڈ مختص کئے جاتے تھے اس بار جشن ہزارہ کیلئے تین گنا زیادہ 50 لاکھ روپیہ مختص کرنے کے باوجود لوگوں کیلئے اور بلخصوص دور درازسیآنے والے کھلاڑیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا باڈی بلڈنگ پتھر اٹھانے والے کھلاڑیوں نے اس جشن ہزارہ کو فلاپ ترین میلہ قرار دیا ہے جبکہ کرٹس گراونڈ میں سرکس اور کھانے پینے کے سٹال لگانے والے مزدور بھی سارا دن کام نہ ہونے کا گلہ کرتے رہے جشن ہزارہ ضلع ہری پور کی ثقافت کو اجاگر کرنے اورلوگوں کو بہترین سہولیات اور تفریح مہیا کرنے اور ناقص ناکافی انتظامات کی وجہ سے برح طرح ناکام ثابت ہو چکا ہے شہریوں نے جشن ہزارہ کو اس مہنگائی کے دور میں عوامی دولت کا ضیاع قرار دیا ہے ادھر بلدیاتی نمائندگان نے مبینہ کرپشن میلہ کے فنڈ میں خردبرد کرنے والے ای ڈی لوکل گورنمنٹ کے خلاف نیب اینٹی کرپشن سمیت تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ میلہ کے نام پر ہونے والے کرپشن بے نقاب کرکے زمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میںلائی جائے اس ضن میں رابطہ کرنے پر ای ڈی لوکل گورنمنٹ نے بتایا ہے کہ فنڈ کی رقم میں من پسند افراد کو نوازنے اور خرد برد میں کوئی صداقت نہیں ہی

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں