حطار پولیس کا فارنرز پراجیکٹس میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد

پیر 13 مئی 2024 22:22

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP )کی ہدایات پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ حطار شہریار خان کی زیر نگرانی کولال اور اے سی ایم فیکٹری میں موک ایکسرسائز کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

موک ایکسرسائز میں ایلیٹ فورس ،ڈسٹرکٹ پولیس ،ایس ایس یو ،بم ڈسپوزبل یونٹ ،سپیشل برانچ ،ڈسٹرکٹ سکیورٹی سٹاف ،ریسکیو 1122،فائربرگیڈ کے افسران و جوانوں نے شرکت کی ۔موک ایکسرسائز کا مقصد فارنرز کی سکیورٹی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت کاروائی کرنا ہے ۔ \378

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں