حکومت پنجاب محکمہ صحت میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے،کمشنر راولپنڈی

جمعرات 18 اپریل 2019 21:30

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژ ن جودت ایاز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب محکمہ صحت میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسفند یار بخاری ہسپتال ڈسٹرکٹ اٹک کے اچانک دورے کے موقع پر کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمدعلی رندھاو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)شاہد عمران مارتھ ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن جودت ایاز نے اسفند یار بخاری ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال کے آپریشنل امور کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا ور وہاں پر مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں سوالات کیے۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز عوان نے کمشنر راولپنڈی ڈویژ ن جودت ایازکو محکمہ صحت اٹک میں کیے جانے والے اقدامات اور درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژ ن جودت ایازنے کہاکہ ضلع اٹک میں محکمہ صحت کی بہتری کے لیے حکومت خطیر رقم خرچ کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو بھی دور کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی بحالی اور ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ضلع اٹک میں تمام سرکاری ہسپتالوں او رمراکز صحت کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ ضلع اٹک کے سب سے بڑے ہسپتال اسفند یار بخاری ہسپتال کو جدید ترین بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے تاکہ عوام الناس کو طبی سہولیت کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ضلع اٹک کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میںعوام کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں