حسن ابدال، ٹیپ ریکارڈ یا کسی اور ڈیوائس سے بلارا لگا کر بٹیر کا شکار کرنا جرم ہے، راجہ منظور احمد

پیر 23 ستمبر 2019 23:44

حسن ابدال۔ 23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسرراجہ منظور احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ اکثر شکاری ٹیپ ریکارڈ اور مختلف ڈیوائس لگا کربٹیر کا شکار کرتے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے، ایسے شکاریوں کو 10 ہزار روپے سے 15ہزار روپے جرمانہ اور شکار میں استعمال ہونے والا سامان بھی ضبط کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق بٹیر کا شکار 15اگست سے 15اپریل تک زندہ بلارا سے کیا جا سکتا ہے، آئندہ بلارا کا لائسنس زندہ بلارا کی تصدیق کے بعد جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں