حسن ابدال ،تیز رفتارمسافر وین بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی،سات افرادزخمی

منگل 7 ستمبر 2021 00:02

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2021ء) تیز رفتارمسافر وین بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔05خواتین سمیت 07افراد زخمی،حادثہ کی اِطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔طبی امداد کے بعد زخمی ہسپتال منتقل،حادثہ حاجی شاہ موڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سے پشاور جاتے ہوئے تیز رفتار مسافر وین ٹویوٹا ہائی ایس نمبرLES-5455جی ٹی روڈ حاجی شاہ موڑ کے قریب بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 05خواتین سمیت 07افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ کی اِطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دی ،07زخمیوں میں سے 05افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ 02افراد کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں