جامعہ سندھ جامشورو کا فیس وصولی کیلئے 25 نومبر کا مصنوعی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا نوٹس

پیر 23 نومبر 2020 19:34

حیدر آباد۔23نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23نومبر2020ء) :جامعہ سندھ جامشورو کی اتھارٹی نے ایک ملحقہ کالج انتظامیہ کی جانب سے لیٹ فیس کی مد میں غیر قانونی طریقے سے رقم وصولی کیلئے یونیورسٹی کی مقرر کردہ 7 دسمبر کی تاریخ میں ہیرا پھیری کر کے 25 نومبر کا مصنوعی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور ملحقہ کالج کے پرنسپل سے وضاحت طلب کی گئی ہے جامعہ سندھ کے انسپیکٹر آف کالجز سید احسان اللہ راشدی نے حیدرآباد میں واقع ایک کالج انتظامیہ کی جانب سے بی بی اے اور ایم بی اے کے امتحانی فیس کی مقررہ تاریخ 7 دسمبر میں جعلسازی کے ذریعے 25 نومبر مقرر کرنے والا جعلی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اطلاع ملنے پر تحقیقات کے بعد جامعہ انتظامیہ کو اطلاع دی، جس پر متعلقہ کالج کے پرنسپل سے وضاحت طلب کرنے کی منظوری دی گئی جس کے بعد انسپکٹر کالجز نے مذکورہ پرنسپل کو وضاحت کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ مذکورہ پرنسپل غیر قانونی طور پر امتحانی تاریخ میں ردوبدل کر کے طلباءسے اضافی رقم بٹورنے کی کوشش کرنے پر وضاحت جمع کرائیں، بصورت دیگر کالج کا الحاق ختم کرنے سمیت بھروسہ توڑنے پر قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔



متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں