ژ* انسانوں کی کردار سازی میں عورتیں اہم رول ادا کرتی ہیں ،سلیم الدین قریشی

اتوار 24 مارچ 2019 20:00

۶حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریدڑز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سینئر نائب صدر سلیم الدین قریشی نے کہا ہے کہ انسانوں کی کردار سازی میں عورتیں اہم رول ادا کرتی ہیں کسی بھی بڑی شخصیت کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، عورت گھر کو جنت بنا سکتی ہے اور جہنم بھی۔ اِس لیے ضرورت اِس بات کی ہے کہ عورت کو دینی اور عصری تعلیم سے بہرہ مند کیا جائے۔

چونکہ ایک انسان کو تعلم و تربیت کی ابتداء ماں کی گود سے ہوتی ہے۔ اگر عورت دینی اور دنیاوی تعلیم یافتہ ہوگی تو وہ بچے کی تربیت مثبت طریقے سے کرے گی اور بچہ بڑا ہو کر معاشرہ میں اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کرے گا ورنہ غلط ذہن سازی کے سبب انسان اپنے لیے اور معاشرہ کے لیے اچھا کردار ادا نہ کرسکے گا۔

(جاری ہے)

وہ حیدرآباد چیمبر اور حیدرآباد انمول لائینز کلب کے اشتراک سے ’’ عورت کو باختیار بنانے‘‘ کے سلسلے میں پبلک اسکول حیدرآباد میں ایک سمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

چیمبر کی سب کمیٹی ہائیر ایجوکیشن کے کنونیئر شان الہٰی سہگل نے سمینار منعقد کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا اور سمینار سے عورت کی عظمت پر خطاب بھی کیا۔ اِس سے قبل پروفیسر زاہدہ ابڑو، پروفیسر قمر واحد، مس یاسرہ آخوند، ڈاکٹر فریدہ شیخ، مس انیسہ ولی اللہ، مس علیہ قریشی، لائن ڈاکٹر لبنیٰ زبیر نے بھی خطاب کیا اور عورت کی ہمت، عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے اُن کو باختیار بنانے پر زور دیا۔

اِس موقع پر حیدرآباد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر سکندر علی راجپوت، مہمان خصوصی اعزازی اقبال موٹلانی، اراکین فہدمیاں، گرمکھداس، عرفان آربیانی اور اقبال آربیانی کے علاوہ 300 طلبہ و طالبات اور 50 سوشل ورکرز بھی موجود تھے۔ طلبہ و طالبات نے تقریری مقابلہ میں حصہ لیا اور بعد ازاں اُن میں انعامات اور سرٹیفیکٹس تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں