جامعہ سندھ جامشورو کے ایل ایل بی (آنرس) 5 سالہ پروگرام پارٹ اول، دوم، سوم، چہارم و پنجم سیمسٹر (ریگیولر و فیلوئر) کے امتحانات 2019ء جلد منعقد کرائے جائینگے، ناظم امتحانات

ہفتہ 15 جون 2019 10:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم سیمسٹر امتحانات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ سرکاری و نجی کالجز کے ایل ایل بی (آنرس) 5 سالہ پروگرام پارٹ اول، دوم، سوم، چہارم و پنجم سیمسٹر (ریگیولر و فیلوئر) کے امتحانات 2019ء جلد منعقد کرائے جائینگے اعلامیہ کے مطابق امتحانی فارم بغیر لیٹ فی کے 12 جولائی تک وصول کیے جائینگے، جبکہ 15 سے 19 جولائی تک 5 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں