ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2019ء (پری میڈیکل گروپ) کے نتائج کا اعلان کردیا

اتوار 25 اگست 2019 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2019ء (پری میڈیکل گروپ) کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، 12537 طالبات سمیت 21236 امیدوار کامیاب قرار پائے، 1529 امیدوار اے ون گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے رواں ماہ اپریل میں ہونے والے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2019ء (پری میڈیکل گروپ) کے نتائج اتوار کو جاری کر دیئے، حیدرآباد سمیت 10 اضلاع سے 16237 طالبات سمیت 31240 امیدوار امتحان میں بیٹھے جن میں سے 1529 اے ون گریڈ اور 3554 امیدوار اے گریڈ میں کامیاب ہو سکے، 621 امیدوار وں کے نتائج نقل کرنے اور دیگر وجوہ کے باعث روک لئے گئے، امتحانات میں کامیاب امیدواروں کا مجموعی تناسب 67.98 فیصد رہا۔

حیات گرلز کالج صدر حیدرآباد کی طالبہ کیف الوریٰ بنت منظور علی سیٹ نمبر105711نے 949 نمبروں کے ساتھ پہلی، کیڈٹ کالج پٹارو کے طالبعلم عبداللہ ولد ڈاکٹر ماجد علی سیٹ نمبر121921 نے 943 نمبروں کے ساتھ دوسری اور ایگل ہاؤس ہائر سیکنڈری اسکول ٹنڈوالہیار کی طالبہ عبیرہ جبار بنت عبدالجبار سیٹ نمبر116175نے 942 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں