سندھ میں زراعت تباہی کے دہانے پر،دیگر ممالک میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے تجربات کے ذریعے زراعت کو فروغ دیا جارہا ہے، ایازلطیف پلیجو

منگل 15 اکتوبر 2019 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں زراعت تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ دیگر ممالک میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے تجربات کے ذریعے زراعت کو فروغ دیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ میں کسان اور مزدور طبقہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے، کسانوں اور مزدوروں کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں اور اجرت بھی پوری نہیں دی جاتی، حکمران جماعت زراعت کی تباہی کی ذمہ دار ہے، نقلی بیج ، نقلی پیسٹیسائیڈ کا کاروبار عروج پر ہے، چاول اور کپاس کی غیرقانونی کٹوتیاں کر کے کسان اور آبادکاروں کو غریب کر رہے ہیں، گنے کے کاشتکاروں کو 35 ارب روپے سے زیادہ بقایاجات نہیں دیئے جا رہے، اس ساری صورتحال میں حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جعلی بیجوں کی وجہ سے کسانوں کو پہلے کی نسبت سے خراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایاز لطیف پلجو نے کہا کہ حکومت سندھ پانی کی قلت ، جعلی بیج ، کھاد اور جعلی ادویہ اور کاشتکاروں کو مناسب فصلوں کے ریٹ فراہمی کے لئے کردار ادا کرے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں