سند ھ بلڈ نگ کنٹر ول اتھا رٹی حیدرآباد ریجن کے عارضی ملازمین کااپنی مستقلی اور تنخو اہو ں کی ادائیگی کیلئے احتجاجی مظا ہر ہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سند ھ بلڈ نگ کنٹر ول اتھا رٹی حیدرآباد ریجن کے عارضی ملازمین نے اپنی مستقلی اور تنخو اہو ں کی ادائیگی کیلئے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا اور سندھ بلڈ نگ کنٹرول اتھا رٹی انتظا میہ کے خلاف سخت نعرے با زی کی ،اس موقع پر گڈو قمبر انی اور دیگر ملازمین نے بتا یا کہ ہم سندھ بلڈ نگ کنٹر ول اتھا رٹی میں عر صہ دراز سے اپنی ڈیو ٹیاں سرانجام دے رہے ہیں لیکن پا نچ ما ہ قبل ہما ری تنخو اہیں بند کر دی گئیں اور ہما رے کنٹر یکٹ میں بھی تو سیع نہیں کی جا رہی ہے جبکہ 20اگست 2019ء کو حکومت سندھ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذ ریعے سندھ بلڈ نگ کنٹر ول حیدرآباد ریجن کے عارضی ملازمین کو مستقل کر نے کے حو الے سے ایک اسکر وٹنی کمیٹی تشکیل دی تھی اوراس کمیٹی کو ایک ما ہ میں اپنی رپو رٹ متعلقہ افسران کو پیش کر نا تھی لیکن تین ما ہ کا عر صہ گز ر چکا ہے نہ ہمیں تنخو اہیں ادا کی جا رہی ہیں اور نہ ہی ہمارے کنٹر یکٹ میں تو سیع کی گئی ہے جبکہ کمیٹی نے بھی اپنی سفارشات اعلیٰ افسران کو پیش نہیں کی ہیں ،انہو ںنے وزیر اعلیٰ سندھ ،صوبا ئی وزیر بلد یا ت ،چیف سیکر یٹر ی اور سیکر یٹر ی لو کل گو رنمنٹ سے اپیل کی کہ ہما ری تنخو اہیں پو ری جا ری کرکے ہمیں مستقل کیا جا ئے اور ہما رے بچوں کو فاقہ کشی سے بچایا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں