گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) حیدرآباد کے تحت اساتذہ کے مسائل کے سلسلے میں پریس کلب تک احتجاجی مارچ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) حیدرآباد کے تحت اساتذہ کے مسائل کے سلسلے میں گورنمنٹ نیول رائے ہائی اسکول گول بلڈنگ تا پریس کلب احتجاجی مارچ کیا گیا، مارچ کی قیادت گسٹا کے ضلعی صدر محمد احمد چوہان نے کی، مارچ میں محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اساتذہ پر عمرہ وزیارت کی چھٹیوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ بایو میٹرک کے نظام کو درست کیاجائے بصورت دیگر اساتذہ بایو میٹرک نہیں کرائیں گے، انہوںنے کہاکہ بائیو میٹرک کی تبدیلی ودرستگی کا اختیار ڈسٹرکٹ سطح پر کیاجائے اسکولوں مین طلبہ کی چھٹی کے بعد اساتذہ کو ایک گھنٹہ بٹھانا سراسر زیادتی ہے اب اساتذہ یہ زیادتی برداشت نہیں کریں گے، ایس ٹی آر پالیسی کی آر میں جبری ٹرانسفر کئے جارہے ہیں دفاتر میں کرپشن عروج پر ہے، کمائی کے نت نئے راستے کھلے گئے ہیں، سپریم کورٹ کے حم کے تحت اساتذہ کو گروپ انشورنس کی ادائیگی کو یقینی بنایاجائے انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ اس سے مقامی اساتذہ کی حق تلفی ہورہی ہے، گسٹا رہنماؤںنے انتباہ کیا کہ اگ محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کیاجائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوگی، احتجاجی مارچ میں ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی‘ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید‘ پ ٹ الف کی آپا ثریا جتوئی‘ روشن سولنگی‘ امیامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے شہباز علی، پی ایس پی کے الہ دین خان قائم کانی‘ گسٹا کے سابق ضمیر خان‘ گسٹا حیدرآباد ڈویژن کے صدر احمد علی سولنگی‘ گسٹا سندھ کی مرکزی نائب صدر فرخندہ راجپوت‘ منیرہ ہالیپوٹو سمیت بڑی تعداد میں خواتین ومرد اساتذہ نے شرکت کی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں