آئی بی اے ٹیسٹ کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی کے امیدواروں کو پاس کرنے کے لئے 100 فیصد مارکس مقرر کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 26 ستمبر 2021 21:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) آئی بی اے ٹیسٹ کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی کے امیدواروں کو پاس کرنے کے لئے 100 فیصد مارکس مقرر کرنے اور ملازمتیں پیسوں کے عوض فروخت کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مہران بھٹو، کامران سولنگی، امین سولنگی ،امین سولنگی ودیگر نے کہاکہ حکومت سندھ نے محکمہ تعلیم میں ملازمتیں دینے کے لئے دوہری پالیسی اختیار کی ہے آئی بی اے ٹیسٹ میں ایک طرف تو سو میں سے سو مارکس لازمی قرار دیئے گئے ہیں دوسری دوسری جانب 50 فیصد مارکس لازمی قرار دیئے ہیں جو کہ تعلیم یافتہ بیروز گار نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہے، انہوںنے کہاکہ آئی بی اے کی طرف سے ٹیسٹ پیپر سندھ کی تعلیم، لٹریسی ریٹ اور تعلیمی ماحول کے حساب سے بہت زیادہ رکھ کر پیپر جاری کیاجس کے باعث 99فیصد امیدوار فیل ہوگئے، انہوںنے مطالبہ کیا کہ جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی کے لئے 33فیصد مارکس مقرر کرکے اساتذہ کو بھرتی کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں