مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کی طرف سے بہاولپور کے ایک نابینا طالبعلم کے اسلامیہ یونیورسٹی سے ایم فل کرنے پر خوشی کا اظہار

نابینا افراد کی مدد کے لئے فنڈز قائم کرئے اور نابینا افراد کو معذور افراد کے کوٹے سے ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں، شاہد محمود

اتوار 5 دسمبر 2021 22:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کی طرف سے بہاولپور کے ایک نابینا طالبعلم کے اسلامیہ یونیورسٹی سے ایم فل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے، مرکزی تنظیم آرائیاں حیدرآباد ڈویژن کے صدر شاہد محمود آرائیں نے کہا کہ یہ آرائیں برادری کیلئے بڑی اعزاز کی بات ہے اسلامیہ یونیوسٹی سے نعمان مشتاق نے ڈی فارمیسی میں ایم فل مکمل کر کے برادری و ملک و قوم کا پوری دنیا میں نام پیدا کیا ہے، نابینا ہونے کے باوجود پاکستان کا پہلا بلائیڈ ایم فل ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا، یہ کامیابی پوری آرائیں برادری کے لئے فخر کی بات ہے، اللہ پاک نعمان مشتاق کو مزید ترقی عطا فرمائے، انہوں نے کہا کہ آرائیں برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ نابینا افراد کی مدد کے لئے فنڈز قائم کرئے اور نابینا افراد کو معذور افراد کے کوٹے سے ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں