نگران وفاقی وزارت برائے ماحولیات محمد یوسف شیخ نے مہران یونیورسٹی جامشورو میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

پیر 16 جولائی 2018 23:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) نگران وفاقی وزارت برائے ماحولیات محمد یوسف شیخ نے مہران یونیورسٹی جامشورو میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا گیا، انہوں نے یونیورسٹی کے شعبہ انڈسٹریل انجینئرنگ کے سامنے پودے لگائے، اس موقع پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی ، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی ، مختلف شعبوں کے ڈینز ، چیئرمینز اور محکمہ جنگلات کے افسران موجود تھے، وفاقی وزیر محمد یوسف شیخ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی موجودہ دور کا بہت بڑا چیلنج ہے ․ ہم میں سے ہر فرد صرف ایک درخت لگائے اور اس کی دیکھ بھال کرے تو ہم اپنی آنے والی نسل کے لئے بہترین ماحول چھوڑ سکتے ہیں ․ انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی اور بارش کے کم ہونے کی وجہ سے درخت اور جنگلات کی کمی ہے ․ وائس چانسلر مہران یونیورسٹی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی میں ہم نے پہلے سے ہی گرین مہم چلائی ہوئی ہے تاکہ کیمپس کو سرسبز بنا سکیں جس میں ہمیں کافی پذیرائی ملی ہے، انہوں نے کہا کہ جامشورو میں پانی کی کمی اور محدود وسائل کے ہوتے ہوئے بھی درخت لگانے والی مہم باقائدگی سے ہر سال چلاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صرف پودہ لگانے سے نہیں پر اسے درخت بنانے تک جس دیکھ بھال کی ضرورت ہے اس پر عمل کرنا چایئے، قبل ازیں وفاقی وزیر نے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں وائس چانسلر سے ملاقات کی اور انتظامی بلاک کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں