الخدمت فائونڈیشن کی ریجنل بورڈ آف مینجمنٹ کااجلاس

پیر 20 اگست 2018 19:33

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) الخدمت فائونڈیشن کی ریجنل بورڈ آف منیجمنٹ کااجلاس صدر الخدمت فائونڈیشن سندھ کی زیر صدارت قباکمپلیکس میں ہوا۔ جس میں گزشتہ سیشن کا جائزہ اور آئندہ سیشن کی منصوبہ بندی اور نئے اہداف کے تعین کا جائزہ لیاگیا۔ صدر الخدمت فائونڈیشن سیدتبسم جعفری نے منصوبوں کو مزید موثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت ،رہایشی منصوبے آغوش کی تعمیر، سکھر میں بڑے میڈیکل سینٹر کے لیے مخیر حضرات کی توجہ حاصل کی جائے۔

ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے اجلاس کو بتایا کہ عید الاضحی پر 50ہزار مستحقین کے لیے قربانی فی سبیل للہ کا انتظامات مکمل ہیں ، قربانی کے حصول کے لیے اہل خیر حضرات سے رابطے کیے جارہے ہیں گزشتہ ماہ جولائی میں یتیم بچوں کے لیے ڈریم ورلڈ میں فن گالا کا کامیاب انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

سندھ کی جامعات کے طلبہ نے جشن آزادی پر الخدمت کی شجر کاری مہم میں بھر پور شرکت کی۔ ڈاکٹر تبسم جعفری نے کہا کہ الخدمت کی تمام کاوشوں کا مقصدمجبور ومحکوم انسانوں کی خدمت کے ذریعے اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے جنرل سیکرٹری محمد شاہد نے کہا کہ الخدمت معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کررہی ہے ، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ کا الخدمت کی سرگرمیوں شریک ہونا خوش آئندہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں