رُکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان کی کوششوں سے لطیف آباد کے علاقے کوہسار میں پانی کادیرینہ مسئلہ حل

پیر 24 ستمبر 2018 23:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان کی کوششوں سے لطیف آباد کے علاقے کوہسار میں پانی کادیرینہ مسئلہ حل کرادیا گیا ۔ پانی کی قلت کے ذمہ دار واسا کے افسر کو بھی معطل کیا گیا۔ لطیف آباد کوہسار زون میں کئی روز سے مقامی آبادی کو پانی کیلئے پریشانی کا سامنا تھا جس پر عبدالجبار خان نے ادارہ ترقیات حیدرآباد کے شعبہ واسا کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور انہیں کوہسار کے رہائشی افراد کو درپیش مسئلے سے آگاہ کیا جس پر ایم ڈی واسا سلیم الدین نے کارروائی کرتے ہوئے واسا کے مقامی ذمہ دار کومعطل کردیا اور وہاں پر غیرقانونی طورپر پانی کے کنکشن لینے والوں اور پانی چوری کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کے بعد کوہسار زون میں پانی کے دیرینہ مسئلے کو حل کرایااور اب وہاں باقاعدگی سے پانی کی فراہمی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس پر علاقے کے لوگوں نے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پانی کی قلت کی وجہ سے کافی عرصے سے پریشان تھے۔ علاقے کے ہزاروں افراد کو دور دراز سے پانی لانا پڑتا تھا یا پھر ٹینکرز کے ذریعے پانی منگوایا جاتا تھا جس پر اچھی خاصی رقم خرچ ہوتی تھی۔ عبدالجبار خان نے ملاقات کیلئے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے ۔ ہم نے ایم پی اے بننے اور اس سے پہلے بھی علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے حتی الامکان کام کیا ہے اور آئندہ بھی حلقے کے عوام کومایوس نہیں کریں گے۔ا نہوں نے کہاکہ میرے دروازے حلقے کے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں