حیدرآباد پولیس نے چھاپہ مار کر ڈرگ مافیا کا کارندہ گرفتار کرلیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:50

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) حیدرآباد میں جی او آر پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ڈرگ مافیا کا کارندہ گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کو ملزم عامر علی ولد روشن علی خاص خیلی کے قبضہ سے 1045 گرام خالص چرس ملی ہے ملزم پر جی او آر تھانہ میں کرائم نمبر68/2018زیر دفعہ 9C,CNCداخل کردیا گیا ہے جبکہ تھانہ پنیاری پولیس نے ڈرگ مافیا ڈیلر سلیم ولد دلاور اوڈ راجپوت کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 9820گرام خالص چرس برآمد کرلی ہے ملزم گلشن خیر محمد ٹنڈو یوسف کا رہائشی ہے اس کے خلاف پنیاری تھانہ میں کرائم نمبر195.2018زیر دفعہ 9C,CNC مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں