بے روز گار نوجوانوں میں موٹر سائیکل رکشہ تقسیم

جمعہ 18 جنوری 2019 23:28

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ایس ایس پی حیدرآباد نے بے روز گار نوجوانوں میں موٹر سائیکل رکشہ تقسیم کئے۔ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ نے ایک سادہ تقریب میں بے روزگار افراد جن میں زیاد ہ تعداد نوجوانوں کی تھی، کو سیلانی کی جانب سے موٹر سائیکل رکشہ فراہم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیلانی ٹرسٹ کے انچارج ذاکر عمر اور اسد گھانگرا اور دیگربھی موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں