شہباز شریف کی رہائی کا عدالتی فیصلہ میرٹ اور انصاف کی فتح ہے،جمال عارف

اتوار 17 فروری 2019 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رُکن جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی رہائی مسلم لیگ ن کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کا منہ بولتا ثبوت ہے ،شہباز شریف کی رہائی کا عدالتی فیصلہ میرٹ اور انصاف کی فتح ہے ،پی اے سی چیئرمین شپ پر حکومت نے جان بوجھ کر تنازعہ کھڑا کیا ،یہ تنازعہ حکومت کے نابالغ وزیروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کی رہائی کا عدالتی فیصلہ میرٹ اور انصاف کی فتح ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کا شہباز شریف کی رہائی پر حکومتی وزراء نیب کے ترجمان بن بیٹھے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اطلاعات نے نیب کی ایسے ڈانٹ ڈپٹ کی جیسے وہ اسکے ماتحت ادارہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ثابت ہو گیا حکومت نیب کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا طوفان کھڑا کرکے منہ کا نوالہ بھی چھینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے شیخ رشید کے چکر میں پی اے سی چیئرمین کو متنازعہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔ جمال عارف سہروردی نے کہا کہ شہباز شریف کی رہائی کے بعد حکومت کنفوژن کا شکار ہے۔

کیونکہ حکومت روز نواز شریف ، شہباز شریف کیخلاف انتقامی حکمت عملی بناتی ہے ، انہوں نے کہا کہ آگے ان کے سمندر اور پیچھے کھائی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی عمارت ریت کی دیوار پر قائم ہے جو حکومتی نااہلی کی وجہ سے زمین بوس خود ہی ہوجائے گی کسی کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ جمال عارف سہروردی نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کے دور میں بھی ولی عہد پاکستان آئے تھے ۔انہوںنے کہاکہ سعودیہ عرب کی نواز شریف سے اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں