بھا رت نے جارحیت کی تو کا رکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،جے یوآئی سندھ

منگل 19 فروری 2019 21:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2019ء) جمعیت علما ء اسلام سندھ کے سیکریٹر ی اطلاعات مو لا نا تا ج محمد نا ہیو ں ،حا فظ خالد حسن دھا مر اہ ،مفتی حبیب اللہ اور حا فظ محمد اعظم جہا نگیر ی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھا رت نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیتکی توقائد جمعیت مو لانا فضل الر حمن کی قیا دت میں جے یو آئی کے لا کھوں کا رکنان پاکستانی افواج کے ساتھ سر حد وں پر ہر اول دستے کا کردار ادا کر یں گے ۔

انہوں نے کہاکہ اتوار 24فروری کو ضلع بدین کے شہر ٹنڈ و غلام علی میں تحفظ نا مو س رسالت ملین ما رچ نکالا جائے گا جس سے مو لانا فضل الر حمن اور دیگر مر کزی قائد ین خطاب کر یں گے اور جلد ہی اسلام آباد میں بھر پو ر دھر نا دے کر موجودہ حکومت سے عوام کوآزاد کر ائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نا م پر وجود میں آنے والی پہلی ریا ست ہے لیکن بد قسمتی سے پے درپے اس ملک میں اسلام کے خلاف قانون سازی کی نا کا م کو شش کی جا تی رہی ہے اور 2018ء کے عام انتخا با ت پاکستان کی تا ریخ کے سب سے بد تر ین دھا ند لی شدہ الیکشن تھے جس میں تمام جما عتوں نے دھا ند لی کا الزام لگا یا لیکن کچھ قوتوں نے غیر وں کے اشارے پر یہو دیوں کے ایجنٹ کو پاکستان پر مسلط کر دیا ،انہو ںنے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام مید ان عمل میں ہے اور حکومت کے خلاف تحفظ نا مو س رسالت ملین ما رچ کے نا م سے کر اچی ،سکھر ،مظفر گڑ ھ ،ڈیر ہ اسماعیل خا ن اور مر دان میں بڑ ے اجتماعات منعقد کر نے کے بعد اب 24فروری کو ٹنڈ وغلام علی میں تحفظ نا مو س رسالت ملین ما رچ ہو گا اور سندھ کے لو گو ں سے اپیل ہے کہ وہ اس ملین ما رچ میں شرکت کرکے یہودی نواز حکمرانوں سے جا ن چھڑ ائیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں