واسا حیدرآباد نے نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع کردیا

جمعرات 18 اپریل 2019 20:55

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) واسا حیدرآباد نے نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع کردیا ، فراہمی و نکاسی آب کے واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کووارننگ جاری کرکے صارفین کے خلاف مرحلہ وار کاروائی کا آغاز کردیاگیا پہلے مرحلہ میں ریکوری ڈرائیو قاسم آباد ،حیدرآباد بائی پاس ،ڈپیلائی میمن سوسائٹی ،ہیرآباد ، اسٹیشن روڈ اور شاہ مکی روڈ پر نادہندگان کو 18اپریل تک بقایاجات جمع کرانے کی وارننگ جاری کی گئی مذکورہ نادہندگان کومتنبہ کیا گیا ہے کہ 18اپریل تک واجبات و بقایاجات ادانہ کرنے والے صارفین کے کنکشن بغیر کسی مزید نوٹس کے منقطع کردئے جائیں گے واسا کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعلقہ لطیف آباد ،سٹی اور قاسم آباد میں واقع پلازہ،کثیرالمنزلہ عمارات،اپارٹمینٹس اور کاٹیجز کے نادہندہ صارفین کے خلاف بھی ریکوری آپریشن شروع کیا جارہا ہے اعلامیہ میں حیدرآباد کے جملہ نادہندہ صارفین کو ان کے اپنے مفاد میں مشورہ دیا گیاہے کہ وہ باشعور اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ذمہ واجب الادا بقایات کی فی الفور ادائیگی کو یقینی بنائیں اور دیگر یوٹیلٹیز کی طرح پانی کے ماہانہ بلوں کی بروقت ادائیگی کوبھی اپنا شعار بنائیں تاکہ واسا اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر انداز میں سہولیات فراہم کرسکے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں