حیدرآباد،سندھ کے ریٹا ئرڈ اساتذ ہ کو بھی گر وپ انشورنس کی رقم فوری طو ر پر ادا کی جا ئے،ضمیر خا ن

پیر 15 جولائی 2019 23:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) محکمہ تعلیم سندھ کے ریٹا ئر ڈ اساتذ ہ کی جانب سے اپنے حقوق کے حصول کیلئے گو رنمنٹ ریٹا ئر ڈ ٹیچر ز ایسو سی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،اس سلسلے میں گو رنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسو سی ایشن کے سابق صدر ضمیر خا ن کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم کے سابقہ مر د وخو اتین اساتذ ہ نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی ،اجلاس میں متفقہ رائے اور مشورے کے بعد گو رنمنٹ ریٹا ئر ڈ ٹیچر ز ایسو سی ایشن کی صدارت کیلئے ضمیر خا ن کو صدر ،نسر ین مشتاق کو نا ئب صدر ،محمد عثمان تھیبو کو جنر ل سیکر یٹر ی اور جو ائنٹ سیکر یٹر ی کیلئے محمد اقبال کو منتخب کیا گیا ،جبکہ سیکر یٹر ی فیمل مہنا ز رضو ی ،فنا نس سیکر یٹر ی محمد نا صر خا ن اور ریا ست علی سمیت آپا شگفتہ ،محمد حنیف ،محمد صالح،حنیف قائم خا نی کو گو رننگ با ڈی کیلئے ممبر ان منتخب کیا گیا ،اس موقع پر نو منتخب صدر ضمیر خا ن نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ بلو چستان اور خیبر پختون خو اہ کے ریٹا ئر ڈ اساتذ ہ کو سپر یم کو رٹ کے حکم پر گر وپ انشورنس ادا کی گئی ہے جبکہ سندھ کے ریٹا ئر ڈ اساتذ ہ کو عدالتی حکم کے باوجود گر وپ انشورنس کی رقم اب تک ادا نہیں کی گئی ہے ،انہو ںنے مطا لبہ کیا کہ سندھ کے ریٹا ئرڈ اساتذ ہ کو بھی گر وپ انشورنس کی رقم فوری طو ر پر ادا کی جا ئے دوسری صورت میں وزیر اعلیٰ ہا ئو س کے سامنے احتجاجی دھر نا دیا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں