جامعہ سندھ میں نئے کاروبار کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

منگل 15 اکتوبر 2019 18:55

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) جامعہ سندھ کے پاکستان اسٹڈی سینٹر کی جانب سے حکومت سندھ کے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اور سینٹر فار ریسرچ اینڈ سوشل ڈولپمنٹ (سی آر ایس ڈی) کے مشترکہ تعاون سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ’’نیا کاروبار کیسے شروع کیا جائے‘‘ منعقد کیا گیا، جس میں جامعہ سندھ کے مختلف شعبوں کے اساتذہ و طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ایف ایس ڈجیٹل کراچی کے چیف ایگزیکیوٹو آفیسر ثاقب رضا نے موضوع کی مناسبت سے شرکت کرنے والوں کو تربیت دی اور انہیں کاروبار کے فوائد، جدید ٹیکنالاجی کے استعمال وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات دی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں